پاکستان میں ’ڈیجیٹل دہشت گردی’ کیخلاف خصوصی عدالتیں قائم
👁️ 153 بار دیکھا گیا
پاکستان میں ’ڈیجیٹل دہشت گردی’ کیخلاف خصوصی عدالتیں قائم
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/خبر رساں ادارے) حکومت کے مطابق ان خصوصی عدالتوں کا مقصد “ڈیجیٹل دہشت گردوں” اور ورچوئل ورلڈ میں ڈیجیٹل مواد کے ذریعہ “ریاست مخالف پروپیگنڈا” پھیلانے والوں پر نکیل کسنا ہے۔ یہ عدالتیں ‘پیکا ایکٹ’ 2016 کے تحت قائم کی گئیں ہیں۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اعلیٰ شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے منگل کے روز الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) 2016 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں میں ڈیجیٹل دہشت گردوں اور ورچوئل ورلڈ میں ڈیجیٹل مواد کے ذریعہ ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں مبینہ طورپر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔
پاکستان کی وزارت قانون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 جون کے فیصلے کی روشنی میں اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور اس کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری لی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کا بیان
دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے ایک دن قبل ہی پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ فوج اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ‘ڈیجیٹل دہشت گردی’ فعال ہے۔ انہوں نے کہا تھا،”ڈیجیٹل دہشت گرد جعلی خبروں کی بنیاد پر فوج، اس کی قیادت اور فوج اور عوام کے درمیان تعلقات پر حملہ کر رہے ہیں۔”
پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث انتہاپسندوں اور’ ڈیجیٹل دہشت گردوں’ کا فوج اور اس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا مشترکہ مقصد تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا، ”ڈیجیٹل دہشت گرد” معمول کی دہشت گردوں کی طرح ہی معاشرے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے لیے موبائل فون، کمپیوٹر، جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈا جیسے آلات استعمال کر رہے ہیں۔ ” اور اگر “ڈیجیٹل دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو انہیں مزید اسپیس ملے گا۔ اس لیے ہم ان غیر قانونی عناصر کو اجازت نہیں دے سکتے، جو اس ملک کو ایک نرم ریاست بنانا چاہتے ہیں۔”
‘ڈیجیٹل دہشت گردی’ کیا ہے؟
ماضی قریب میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اکثر ”ڈیجیٹل دہشت گردی” کا فقرہ استعمال کرتی رہی ہے، جس میں نہ صرف اسے شکست دینے کا عزم کیا گیا ہے بلکہ اس کے پیچھے موجود تمام لوگوں کا احتساب بھی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
حکمران اتحاد بنیادی طور پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو ڈیجیٹل دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے حال ہی میں اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت کو پاکستان میں طالبان کو واپس لانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ تارڑ نے کہا تھا کہ ایک طرف ”دہشت گردوں” کو پناہ دی گئی اور دوسری طرف انہوں نے مبینہ طور پر جی ایچ کیو اور دیگر ریاستی اداروں پر حملے کئے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے نیشنل ایکشن پلان یعنی ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا منصوبے کو عملی طور پر ختم کر دیا۔
خیال رہے کہ پیکا قانون کو اس وقت کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نافذ کیا تھا۔ا س نے دلیل دی تھی کہ صدیوں پرانا قانونی ڈھانچہ اکیسویں صدی کے جدید ترین آن لائن خطرات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C