پاکستان نے 10 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک کر دیے
👁️ 322 بار دیکھا گیا
پاکستان نے 10 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک کر دیے
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیرقانونی، افواج پاکستان، بیہودہ اور نفرت انگیز ڈیجیٹل مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک کر دیے۔
پی ٹی اے کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی جامع رپورٹ کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیرقانونی ڈیجیٹل مواد کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد ویب لنکس کو بلاک کیا گیا، جبکہ نفرت انگیز مواد سمیت مختلف نوعیت کے معاملات پر 14 لاکھ سے زائد لنکس بند کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک پر 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے ایک لاکھ 97 ہزار لنکس کو بلاک کیا گیا۔ انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک کیے گئے، جن میں سے 38 ہزار کو بند کیا گیا۔
ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد غیرقانونی مواد کے لنکس کی جانچ کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوز اور لنکس بلاک کیے گئے، جہاں بلاکنگ ریٹ سب سے زیادہ رہا اور تقریباً 94 فیصد مواد کو بند کیا گیا۔
ریاست اور پاکستان آرمی کے خلاف مواد پر ایک لاکھ 48 ہزار
لنکس جبکہ مذہب کے خلاف مواد پر ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔
یوٹیوب پر 72 ہزار لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 64 ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) پر ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لنکس چیک کیے گئے، تاہم 70 ہزار 800 لنکس بلاک ہو سکے، جہاں بلاکنگ کی شرح دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کم رہی اور صرف 62 فیصد مواد بند کیا جا سکا۔
دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تقریباً 9 لاکھ لنکس کی جانچ کی گئی، جن میں سے 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق توہین عدالت، بیہودگی، اخلاقیات کے خلاف مواد، مذہب کے خلاف مواد، فرقہ واریت اور نفرت انگیزی پر سخت کارروائی کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر 76 ہزار لنکس بند کیے گئے، جبکہ ہتکِ عزت اور جعلی شناخت سے متعلق مواد پر بلاکنگ کی شرح سب سے کم رہی۔
پی ٹی اے کے مطابق بیہودگی اور اخلاقیات کے خلاف مواد کے خلاف کارروائی اس کریک ڈاؤن میں سرفہرست رہی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر آئندہ سماعت میں مزید غور کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C