پاکستان نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دیں
👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان نے سکیورٹی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز (FIRs) میں مخصوص فضائی حدود کو ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق، یہ بندش یکم مئی سے 31 مئی تک روزانہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک نافذ العمل رہے گی، تاہم اتوار کے روز اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ جاری کردہ نوٹم (NOTAM) میں بتایا گیا ہے کہ یہ بندش 9 ہزار سے 25 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود مخصوص فضائی راہداریوں پر لاگو ہو گی۔
سی اے اے کے ترجمان نے اس اقدام کو “آپریشنل وجوہات” سے تعبیر کیا ہے، تاہم ان وجوہات کی مزید وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ ایوی ایشن امور سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، خاص طور پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں۔
دو روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بیان دیا تھا کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، جس کے بعد خطے میں فوجی اور سفارتی سطح پر غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔
ایئر کموڈور (ر) ڈاکٹر عادل سلطان کے مطابق، ایسے حالات میں جب فوجی طیارے کسی مخصوص فضائی حدود میں سرگرم ہوں، تو مسافر یا دیگر سویلین طیاروں کی حفاظت کے لیے متعلقہ فضائی سیکٹرز کو بند کر دیا جاتا ہے۔
سول ایوی ایشن کے سابق افسران کا بھی کہنا ہے کہ جنگی یا کشیدہ حالات میں فضائی حدود کی جزوی بندش ایک احتیاطی تدبیر ہوتی ہے تاکہ مسافر طیاروں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عموماً جنگی طیارے 30 سے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں، اور موجودہ بندش نسبتاً نچلی سطح کی پروازوں کو متاثر کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ایئرلائنز اپنے روٹس پر نظرثانی کر کے متبادل راستوں کا انتخاب کر رہی ہیں تاکہ پروازوں کا معمول برقرار رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 27 فروری 2019 کو بھی پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران اپنی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دی تھی، جس کا اثر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر پڑا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سکیورٹی صورتحال میں بہتری آتی ہے تو ان پابندیوں کو قبل از وقت ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C