پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی
👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 رنز سے جیت لیا۔
ساوتھ اینڈ کلب پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ ڈوٹن نے 29 گیندوں ہر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگ کھیلی، چیڈن نے 29 رنز بنائے، کپتان مرییسا نے 14 رنز جوڑے،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں، پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثنا میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی جب جوریہ خان 8 گیندوں پر 10 رنز جوڑ کر شاکیرہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا،کپتان بسمعہ معروف 16 گیندوں پر 19 رنز جوڑ کر فلیچر کی گیند پف بولڈ ہوگئیں، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی عمایمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنانے والی عمایمہ کی وکٹ کرشما رام ہیرک کے حصہ میں آئی۔
80 رنز پر پاکستان کا چوتھا نقصان ہوا، ارم جاوید 7 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر کرشیما کو وکٹ دے بیٹیھیں، ندا ڈار نے 40گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے،عالیہ ریاض 23 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں،کرشیما نے دو وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاکیرہ اور ایفے فلیچر کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔
3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنے نام کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C