پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کریگا، محسن نقوی
👁️ 277 بار دیکھا گیا
پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی پروٹیکشن یونٹ قائم کریگا، محسن نقوی
بیجنگ (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی وزیر داخلہ وانگ ژاو ہونگ کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا اور انسداد دہشت گردی، پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزیر داخلہ نے چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پاک چین وزرائے داخلہ کے درمیان تقریباً ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے ہر تین ماہ بعد مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے دوطرفہ اقدامات پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ چینی وزیر داخلہ نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی اور داخلی سکیورٹی کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ:
"چینی شہریوں اور مشترکہ منصوبوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے ہر سطح پر مضبوط اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی پروٹیکشن یونٹ بنایا جا رہا ہے۔ سائبر کرائمز کی روک تھام میں چینی تعاون کا بھی خیرمقدم کریں گے۔"
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مشترکہ اور فوری ردعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
چینی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سکیورٹی تعاون فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C