پاکستان کا پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار
👁️ 175 بار دیکھا گیا
پاکستان کا پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل چوتھے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، گزشتہ چند سالوں میں اس کی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا کے 199 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی ہے۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
’بدترین‘ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 34 کے اسکور کے ساتھ 104 ممالک میں سے 101 ویں نمبر پر ہے۔
بدترین پاسپورٹ ہونے کے باوجود اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 34 ممالک میں تمام ضوابط پر پورا اترتے ہوئے ’ویزا آن آرائیول‘ یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستانیوں کو صرف ان ممالک میں ویزہ فری ٹریول کی رسائی ہے
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے آئی لینڈ، کومورو آئی لینڈ، کوک آئی لینڈ، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیراٹ، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، ساموا، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور لیسٹے، ٹوگو، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، تووالو اور وانواتو شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شام کو 29 ممالک، عراق کو 31 ممالک اور افغانستان کو 28 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
اگرچہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک نے پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ان کی مجموعی درجہ بندی بدستور کم ہے، بنگلہ دیش 42 ممالک تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ 97 ویں نمبر پر ہے۔
سری لنکا صرف ایک درجہ ترقی کے ساتھ 96ویں نمبر پر ہے، نیپال 98 ویں نمبر پر ہے۔
جنوبی ایشیا میں صرف بھارت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اور وہ اس فہرست میں بدستور 80ویں نمبر پر ہے اور بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد 62 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اگر طاقتور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور اسپین پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریا، آئیرلینڈ، ڈنمارک اور نیدرلینڈ تیسرے، برطانیہ چوتھے، امریکا اور کینیڈا ساتویں اور متحدہ عرب امارات گیارہویں نمبر پر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3570 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3297 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C