پاکستان کے بیلسٹک میزائل امریکا تک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس کا انکشاف
👁️ 324 بار دیکھا گیا
پاکستان کے بیلسٹک میزائل امریکا تک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس کا انکشاف
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح پاکستان دور مار میزائلوں کی ایسی صلاحیت حاصل کر رہا ہے جو آخرِ کار اسے اس قابل بنا دے گی کہ وہ جنوبی ایشیا سے باہر بشمول امریکہ کے اندر تک اہداف کو نشانہ بنا سکے گا، یہ بات امریکہ کے ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جون فائنر نے جمعرات کے روز کہی ہے۔
امریکہ کے اتحادی رہنے والے ملک کے بارے میں اپنے اس حیران کن انکشاف میں وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا کہ اسلام آباد کے رویے سے اس بارے میں حقیقی معنوں میں سوالات پیدا ہوئے کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقاصد کیا ہیں۔
جان فائنر نے یہ تقریر ایسے موقع پر کی ہے جب ایک روز قبل ہی امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک ایک ریاستی ادارے سمیت کئی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
فائنر نے واشنگٹن میں کارنیگی انڈاؤمنٹ فار پیس انسٹی ٹیوٹ میں حاضرین سے خطاب میں کہا، “کھلے طور پر کہوں گا کہ ہمارے لیے پاکستان کی سرگرمیوں کا مشاہدہ اس طور کے سوا مشکل ہے کہ وہ امریکہ کے لیے ایک ابھرتا ہوا خطرہ ہے۔”
انہوں نے کہا، “پاکستان نے انتہائی جدید میزائیل ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے تحت وہ دور تک مار کرنے والے میزائل سسٹم سے لے کر دیگر آلات تک بنا سکتا ہے جس سے وہ بڑی راکٹ موٹرز کے تجربے کا اہل ہو جائے گا۔”
امریکہ کے ڈپٹی نیشنل سکیوٹی ایڈوائزرنے کہا، اگر یہ رجحان جاری رہا تو پاکستان یہ صلاحیت حاصل کر لے گا کہ وہ جنوبی ایشیا سے باہر کافی دور تک بشمول امریکہ کے اندر تک اہداف کو نشانہ بنا سکے۔
جون فائنر نے یہ تقریر ایسے موقع پر کی ہے جب ایک روز قبل ہی امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک ایک ریاستی ادارے سمیت کئی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا تھاکہ یہ اقدامات نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلکس اور تین کمپنیوں پر ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت عائد کیے گئے ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کو ہدف بناتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C