پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
👁️ 153 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
ساہیوال(ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن میں مبینہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی اور ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی 19 ایس پی چوک میں کی گئی، جہاں ایک شخص کو بڑی مقدار میں مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ حکام نے گرفتار شخص کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے بتائی ہے، جو پشاور کے یونیورسٹی روڈ کا رہائشی ہے اور مبینہ طور پر کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار شخص کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بیٹریاں، پرائما کارڈز اور فیوز سرکٹ برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد شدہ مواد کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ شخص کا مقصد شہر میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرکے خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ گرفتار شخص کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C