پشاور سے تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
پشاور سے تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہمدرد والد شریف خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتہ خوری، اغوا کے وارداتوں میں مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی خصوصی ٹیم کو اطلاع ملی کہ تاجروں سے بھتہ کی ڈیمانڈ کرنے والا ملزم نشاط ملز تھانہ خزانہ کے قریب نشاط ملز کے قبرستان میں موجود ہے، پولیس کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا تو دہشت گرد نے گرفتاری دینے کے بجائے دستی بم سے حملہ کرنیکی کوشش کی جو خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے ناکام بنا کر دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ اور پستول برآمد کی جبکہ بھتہ کی ڈیمانڈ کرنے والی سم بھی برآمد کر لی۔
سی ٹی ڈی کیمطابق ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم رکن ظاہر کیا اور کالعدم تنظیم داعش سے وابستگی بھی بتائی۔ گرفتار ملزم پر پولیس اہلکار کا قتل کرنے، بھتہ خوری، اغوا کے وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C