17/November/2024

پشاور میں سیفن پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں سیفن پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

پشاور میں سیفن پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ پولیس چوکی سیفن پر کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے سیفن چوکی پر دستی بم پھینکا، حملے سے ایک شہری زخمی ہوا جب کہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C