06/August/2025

پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت تین افراد ہلاک

👁️ 340 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت تین افراد ہلاک

پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت تین افراد ہلاک

 پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے ورسک روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس انسپکٹر علی حسین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

پشاور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز مسعود احمد کے مطابق انسپکٹر علی حسین گزشتہ شب اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

ایس ایس پی کے مطابق، حملے میں پستول اور سب مشین گن (ایس ایم جی) کا استعمال کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جیو فینسنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔

 

وزیر اطلاعات مسعود کنڈی نے واقعے کو افسوسناک اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، گورنر نے پولیس انسپکٹر اور دیگر  سویلین منصف اور عظمت کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C