پشاور میں پولیس چوکیوں پر ڈرون اور دستی بم حملے، سرچ آپریشن شروع
👁️ 153 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس چوکیوں پر ڈرون اور دستی بم حملے، سرچ آپریشن شروع
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور میں پولیس کی چوکیوں کو مبینہ طور پر دہشتگردوں نے مختلف نوعیت کے حملوں کا نشانہ بنایا، تاہم دونوں واقعات میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعات کے بعد سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوہاٹ روڈ سے ملحقہ میرا متنی پولیس چوکی پر مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون پولیس چوکی کے اندر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں چوکی کے کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم اہلکاروں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں اضافی نفری طلب کرکے سیکیورٹی حصار مزید سخت کر دیا، جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے اطراف کے علاقوں میں تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ حکام ڈرون حملے کے طریقہ کار اور اس میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق شواہد بھی جمع کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پشاور کے شیخ حان پولیس چیک پوسٹ کو بھی دستی بم حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی جانب دستی بم پھینکا، تاہم حفاظتی جال میں پھنس جانے کے باعث بم اہلکاروں یا چوکی کی عمارت تک نہیں پہنچ سکا اور دھماکا نہیں ہوا۔
اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کی آمدورفت محدود کردی۔ بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنانے اور جائے وقوعہ کا تکنیکی جائزہ لینے کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں میں مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ان راستوں اور مقامات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے جہاں سے حملہ آور ممکنہ طور پر چیک پوسٹ کے قریب پہنچے یا واردات کے بعد فرار ہوئے۔
دونوں واقعات کے بعد پشاور کے حساس مقامات، پولیس چوکیوں اور سیکیورٹی تنصیبات پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر اور ان کے ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بی ایل اے سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں سے متعلق کسی بھی ممکنہ نیٹ ورک، سہولت کاری یا نقل و حرکت کی اطلاعات پر سیکیورٹی ادارے کارروائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5468 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C