پشاور: وزیر اعلیٰ محمود خان کا طورخم بارڈر کا ہنگامی دورہ
👁️ 90 بار دیکھا گیا
پشاور: وزیر اعلیٰ محمود خان کا طورخم بارڈر کا ہنگامی دورہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انھوں نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل پاک افغان سرحد 24 گھنٹے کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ممالک سمیت وسطی ایشیاء تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو گا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ درہ خیبر کا مقام صدیوں سے تجارتی مرکز رہا ہے۔
جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق سرحد 24 گھنٹے کے لیے کھولی جارہی ہے جس سے قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ افغانستان سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط قائم کئے جائیں جس سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
قبائلی اضلاع میں ہسپتالوں کی بہتری اور صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت بہت جلد اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے گی اور واضح کیا کہ موجود حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر رہی ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بہت جلد انقلابی اصلاحات متعارف کی جائیں گی جسے قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ابتک دیئے جانے والے تمام اہداف موثر انداز میں حاصل کئے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C