پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
جموں(ڈیلی اردو) پلوامہ حملے کی سازش کے مقدمے میں گرفتار جیشِ محمد کے مبینہ گراؤنڈ ورکر محمد اقبال راتھر کو بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 10 روزہ عبوری ضمانت اور حراستی پیرول دینے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔
جموں کی خصوصی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کی ذاتی ضرورت کو قومی سلامتی، عوامی نظم و نسق اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق وسیع تر مفادات پر فوقیت نہیں دی جا سکتی۔
محمد اقبال راتھر اس وقت آگرہ کی مرکزی جیل میں قید ہے۔ اس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سات بہنوں کا واحد بھائی ہے اور شادی کی مذہبی و خاندانی تقریبات میں اس کی موجودگی ضروری ہے۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے والد طویل عرصے سے علیل ہیں اور گھر میں شادی کی تیاریوں اور دیگر معاملات کے لیے کوئی دوسرا مرد رکن موجود نہیں۔
این آئی اے نے عبوری رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ راتھر دو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق اسے عارضی طور پر رہا کرنے کی صورت میں ساتھیوں سے رابطے، گواہوں پر اثرانداز ہونے یا عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کا خدشہ موجود ہے۔
عدالت نے جسمانی طور پر شادی میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کیا، تاہم جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملزم کو 5 اور 6 ستمبر کو صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہن کی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتھ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ واقعے کے وقت محمد اقبال راتھر جیل میں قید تھا، تاہم بعد ازاں اسے حملے کی مبینہ سازش سے متعلق مقدمے میں ملزم نامزد کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C