پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن، مدارس حکومتی تحویل میں، 60 گرفتار
👁️ 179 بار دیکھا گیا
پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن، مدارس حکومتی تحویل میں، 60 گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ متعدد مساجد، مدرس اور طبی مراکز کو بھی حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق لاہور میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران جماعت الدعوۃ اور جیش محمد سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا جب کہ جماعت الدعوۃ کے مزید 16 مدرسوں اور 9 ڈسپنسریز کا کنٹرول بھی حکومت نے سنبھال لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرید کے اور پاکپتن میں 8، 8 مدرسوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا جب کہ پاک پتن میں جماعت الدعوہ کی 7 اور رینالہ خرد میں 2 ڈسپنسریز کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔
ادھر کراچی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحویل میں لئے جانے والے مدارس پر محکمہ اوقاف نے اپنے بورڈ لگا دیئے۔
کراچی کے مدارس جامعتہ الایمان ناظم آباد، مدرسہ ریاض الجنہ، جامعہ الدرسات الاسلامیہ گلشن اقبال، مدرسہ معاذ بن جبل ملیر، جامع مسجد حنین قائد آباد کا انتظام محکمہ اوقاف نے سنبھال لیا ہے۔
سندھ حکومت نے تین روز کے دوران دس سے زائد مدارس و اسکول کو تحویل میں لیا۔ سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے زیر انتظام 56 مدارس، اسکول و اسپتال تحویل میں لئے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C