19/October/2019

پنجاب: اوکاڑہ میں میکے بیٹھی ماں سے ملنے پر چچا کا کمسن بھتیجوں پر تشدد

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب: اوکاڑہ میں میکے بیٹھی ماں سے ملنے پر چچا کا کمسن بھتیجوں پر تشدد

پنجاب: اوکاڑہ میں میکے بیٹھی ماں سے ملنے پر چچا کا کمسن بھتیجوں پر تشدد

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کے ایک مکین کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے کم سن بھتیجوں کو میکے بیٹھی ماں سے ملنے پر تشدد کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 40  فور ایل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص دو کمسن بچوں کو دیوار سے لٹکا کر تشدد کررہا ہے۔ دونوں بچے کوئی اور نہیں بلکہ اس کے سگے بھتیجے بتائے جارہے ہیں جن کی عمریں 2 سے 5 برس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کی ماں سسرال سے روٹھ کر میکے چلی گئی ہے، دونوں بچوں کا جرم یہ تھا کہ وہ ماں کی محبت میں اس سے بغیر اجازت ملنے چلے گئے تھے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C