پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد گرفتار
👁️ 162 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد گرفتار
لاہور(ڈیلی اردو) پنجاب کے مختلف اضلاع میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 117 کارروائیاں کرتے ہوئے 18 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، بھکر، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے متعلق سامان برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 8 ڈیٹونیٹر، 5 فٹ پرائمہ کارڈ اور 13 فٹ حفاظتی فیوز وائر بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد میں حسن عباس، حنیف، سمیع اللہ، حسنین، عطا اور شہزاد سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے صوبے میں 3 ہزار 357 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 274 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 433 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کے خطرات کی روک تھام اور امن و امان کے تحفظ کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C