پومپیو کا دورہ سعودی عرب و ابوظہبی، ایرانی خطرات سے نمٹنے کیلئے بات چیت
👁️ 153 بار دیکھا گیا
پومپیو کا دورہ سعودی عرب و ابوظہبی، ایرانی خطرات سے نمٹنے کیلئے بات چیت
ریاض + ابوظہبی (نیوز ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ابوظبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے خلیج میں سلامتی کی صورت حال اور ایران کے خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے قبل ازیں ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی تھی کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو ابو ظبی کے دورے کے موقع پر دنیا میں دہشت گردی کی ریاست کی سطح پر اسپانسر کرنے والے ملک سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے۔
وہ سوموار کو سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں۔ انھوں نے جدہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بالخصوص خلیج میں جہاز رانی کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر عہدہ دار نے قبل ازیں کہا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک اتحاد تشکیل دے رہا ہے تاکہ خلیج میں محفوظ جہاز رانی کے لیے آبی گذرگاہوں کا تحفظ کیا جاسکے۔
اہلکار کے مطابق امریکہ خلیجی اتحادیوں کے ساتھ مل کر خلیجِ فارس سے ہونے والی تیل کی تجارت کی حفاظت یقینی بنانا چاہتا ہے اور مائیک پومپیو نے اپنے حالیہ دورے کے دوران علاقائی ملکوں کی قیادت سے اس معاملے پر بھی بات کی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ امریکہ خطے کے ملکوں کے ساتھ مل کر شپنگ لائنز کو محفوظ بنانے کے لیے فوجی اتحادتشکیل دینا چاہتا ہے جس میں امریکی بحریہ کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ایک اور امریکی اہلکار نے خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے جہاز خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر تعینات کیے جائیں گے جو وہاں سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
امریکا خلیج عُمان میں آئیل ٹینکروں پر حالیہ حملوں کے بعد سے اپنےعلاقائی اتحاد یوں سے بات چیت کررہا ہے۔امریکا نے ایران پر اس حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C