پی ایس ایل سیزن فور: کراچی میں سیکیورٹی حکمتِ عملی تیار
👁️ 172 بار دیکھا گیا
پی ایس ایل سیزن فور: کراچی میں سیکیورٹی حکمتِ عملی تیار
کراچی ( ڈیلی اردو) پی ایس ایل سیزن فور کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے، رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کرنے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کراچی میں تیاریاں عروج پر ہیں ، سیکیورٹی حکمتِ عملی کی تیاری کے ساتھ ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور اطراف میں کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تنصیب شدہ کیمروں کی مدد سے انکلوژرز، گراؤنڈ، پویلین اور اسٹیڈیم کے راستوں کی کیمروں سےنگرانی ہو گی۔ جدید کیمروں کے ذریعے اسٹیدیم میں بیٹھے۔ہر۔شخص کی نقل و حرکت مانیٹر ہو گی۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسٹیڈیم کے باہر سے گزرتی ایک ایک گاڑی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں90 سے زائدہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کاکام جاری ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیمرےرات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کیمروں کی مانٹیرنگ کے لیے اسٹیڈیم میں کمانڈاینڈکنٹرول روم بھی قائم کیاجائےگا، جس کی نگرانی ملک کے سیکیورٹی ادارے کریں گے۔
گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنائر نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سیکیورٹی کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔
پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔
لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C