پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران کا جنگ کے خاتمے سے متعلق مؤقف پہنچا دیا، افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیشکش برقرار
👁️ 156 بار دیکھا گیا
پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران کا جنگ کے خاتمے سے متعلق مؤقف پہنچا دیا، افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیشکش برقرار
ماسکو(ڈیلی اردو) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے ممکنہ حل سے متعلق تہران کا مؤقف پیش کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق یہ پیغام ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مشاورت سے امریکی صدر تک پہنچایا گیا۔
روسی حکام کے مطابق دونوں صدور کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی گفتگو میں ایران کے افزودہ یورینیم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی ماسکو کی پیشکش اب بھی موجود ہے، جسے تنازع کے سفارتی حل کی کوششوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق پیوٹن نے زور دیا کہ ایران کے جوہری معاملے پر سفارتی راستے ابھی ختم نہیں ہوئے اور تہران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاہدہ ممکن ہے۔ ماسکو اس سے پہلے بھی ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی تجویز دے چکا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس اور امریکا کے درمیان رابطوں کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بات چیت میں یوکرین جنگ بھی زیر بحث آئی، جہاں پیوٹن نے روس کے مؤقف کو برقرار رکھنے اور تنازع کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاہم ان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیوٹن اور ٹرمپ آئندہ چین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C