22/March/2019

پیپلزپارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

👁️ 116 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پیپلزپارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آنا نہیں چاہتے، پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی تو عمران خان کو آنا پڑے گا، نیشنل ایکشن پلان پرحکومت پوری پارلیمنٹ کواعتماد میں لے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C