17/October/2026

چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

👁️ 80 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

چاغی(ڈیلی اردو)  بلوچستان کے شورش زدہ ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔ کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے، خوف و ہراس پھیلانے اور تجارتی گاڑیوں سمیت مسافر بسوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات میں ملوث تھے۔ ان کارروائیوں سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C