چاڈ: بوکو حرام کے حملے میں 26 سے زائد فوجی ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
چاڈ: بوکو حرام کے حملے میں 26 سے زائد فوجی ہلاک
نجامینا (ڈیلی اردوروئٹرز/اے ایف پی) جہادیوں کے مبینہ حملے میں چاڈ کے شورش زدہ لیک چاڈ علاقے میں گشت پر مامور کم از کم 26 فوجی مارے گئے۔ بوکو حرام اور مغربی افریقی صوبے کی اسلامک اسٹیٹ نامی انتہا پسند گروپ اس علاقے میں سرگرم ہیں۔
Chad army says at least 20 soldiers killed in Lake Chad attack https://t.co/XILzSYfJlV
— Reuters Africa (@ReutersAfrica) August 5, 2021
چاڈ کی فوج کے ترجمان جنرل اعظم برمانڈووا آگونا نے جمعرات کے روز بتایا کہ انتہاپسندوں کے حملے میں چاڈ آرمی کے چھبیس جوان ہلاک ہو گئے، چودہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں آٹھ کی حالت نازک ہے جبکہ فوجی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی مہم ابھی جاری ہے۔
فوجیوں پر یہ حملہ چوکو ٹیلیا کے لیک چاڈ جزیرے پر ہوا۔
حملے کے پیچھے کس گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے؟
فوج نے اس حملے کے لیے بنیاد پرست اسلام پسند جماعت بوکو حرام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے لیکن اس خطے میں اس کا ایک حریف گروپ اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرووینس (آئی ایس ڈبلیو اے پی) بھی کافی سرگرم ہے۔
لیک چاڈ کی سرحدیں چاڈ، نائجیریا اور کیمرون کے ساتھ ملتی ہیں۔
بوکو حرام نے انتہا پسندانہ سرگرمیوں کا آغاز سن 2009 میں شمال مشرقی نائجیریا سے کیا تھا اور بڑے پیمانے پر طالبات کے اغوا کی وجہ سے سرخیوں میں آیا تھا۔ اس گروپ نے بعد میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ پڑوسی ملکوں تک وسیع کر دیا۔
آئی ایس ڈبلیو اے پی خطے میں اپنا غلبہ قائم کرنے کے لیے بوکوحرام سے لڑتی رہی ہے۔ بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیخو کی مئی میں موت کے بعد ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ بوکوحرام کے ممبران اپنی وفاداری تبدیل کرکے آئی ایس ڈبلیو اے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق بوکوحرام کی انتہاپسندی کے آغاز کے بعد سے گذشتہ بارہ برسو ں کے دوران تقریباً تیس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس لڑائی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔
چاڈ کے سابق صدر ادریس دیبی اٹنونے اپریل 2020 میں تقریباً ایک سو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بوکو حرام کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ اس فوجی کارروائی کے دوران بوکو حرام کے لگ بھگ ایک ہزار جنگجو مارے گئے تھے۔
اس برس اپریل میں حکومت مخالف جنگجووں کے ساتھ لڑتے ہوئے ادریس دیبی کی موت ہو گئی، جس کے بعد ان کے بیٹے محمد دیبی ملک کے عبوری صدر بن گئے۔
محمد دیبی نے جنگجووں کے حملے میں فوجیوں کی موت کے حالیہ واقعے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C