چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
👁️ 127 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
کونڈا گاوں(ڈیلی اردو) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈا گاوں میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 30 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 9 ایم ایم پستول اور دیگر مواصلاتی و دھماکہ خیز سامان برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق کونڈا گاوں نکسل سیل، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی)، بستر فائٹرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی مشترکہ ٹیم نے تھانہ مردہ پال کے علاقے میں گاوں کورمیل اور پسپال موکھاماری کے قریب جنگلات اور پہاڑی علاقے میں سرچ اور ڈی مائننگ آپریشن کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی کے دوران نکسلیوں کی جانب سے چھپایا گیا ڈمپ برآمد کیا، جس میں 10 کلو گرام وزنی ٹفن آئی ای ڈی، 20 کلو گرام جلیٹن دھماکہ خیز مواد، 9 ایم ایم پستول اور دیگر سامان شامل تھا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی ٹفن آئی ای ڈی کو بی ڈی ایس ٹیم نے حفاظتی نقطہ نظر سے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا، جبکہ دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔
کونڈا گاوں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج چندرا نے کارروائی اور برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نکسلیوں کی جانب سے جنگلاتی علاقوں میں چھپائے گئے ہتھیاروں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سازوسامان کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل سرچ آپریشن جاری ہے۔
برآمد ہونے والے سامان میں 3 ٹفن بم شامل ہیں جن کا مجموعی وزن 10 کلو گرام، 160 جلیٹن اسٹکس جن کا مجموعی وزن 20 کلو گرام، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 19 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور 40 کمرشل ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 6 واکی ٹاکی بمعہ اینٹینا اور چارجر، 6 ہیڈ فون، الیکٹرک وائر کے 4 بنڈل، ایک میٹر سیفٹی فیوز، تقریباً 5 میٹر سرخ کارڈیکس وائر، 33 انچ لمبا اور 9.5 انچ گولائی والا لوہے کا پائپ اور تقریباً 5 کلو گرام سبز پولی تھین بھی برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C