چینی وزیر خارجہ کی پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال
👁️ 432 بار دیکھا گیا
چینی وزیر خارجہ کی پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی و عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ اس سے قبل نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔
اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں وانگ ژی نے کہا تھا کہ چین کی بھارت کے ساتھ شراکت داری کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک پر اس کا اثر پڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3518 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C