ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیاہے: علامہ احمد اقبال رضوی
👁️ 261 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیاہے: علامہ احمد اقبال رضوی
پشاور( ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ صرف ایک ماہ میں اب تک گیارہ افراد ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بن چکے ہیں۔
ڈی آئی خان میں ہر تھوڑے فاصلے پر سیکورٹی چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود آئے روز واقعات سیکورٹی فورسز کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقے خصوصا کراچی میں امن امان کی صورت حال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے لیکن ڈی آئی خان اب تک وہ واحد علاقہ ہے جہاں دہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔
ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں اب تک جاری دہشتگردی کی ایک اہم وجہ سابقہ ادوار میں ڈی آئی خان پولیس میں ہونے والی فرقہ وارنہ بنیادوں پر بھرتیاں ہیں جس کا انکشاف خود آئی جی خیبر پختونخواہ نے سپریم کورٹ میں ڈی آئی خان میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ پر لئے گے سوموٹو نوٹس کی سماعت کے دوران کیا۔
ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گزشتہ ادوار میں ہونے والی فرقہ وارنہ بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سب سے پہلے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں میں سے کالی بھیڑوں کا صفایا کرئے اور علاقے میں فوری طور پر فوج کی نگرانی میں آپریشن کروائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کی داد رسی کی جائے اور انہیں مالی مدد فراہم کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C