ڈیرہ مراد جمالی میں جعفرآباد ایکسپریس دھماکے کی زد میں آگئی ہے، 5 افراد شہید
👁️ 179 بار دیکھا گیا
ڈیرہ مراد جمالی میں جعفرآباد ایکسپریس دھماکے کی زد میں آگئی ہے، 5 افراد شہید
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پٹڑی پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفرآباد ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے ماں بیٹی سمیت 5 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ جانے والی جعفرآباد ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد کے ذریعے مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا اور جیسے ہی مسافر ٹرین ڈیرہ مراد جمالی پہنچی تو دھماکا ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر عرفان بشیر نے کہا کہ دھماکے سے ٹریک کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، حملے کا نشانہ بننے والی جعفرآباد ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 5 مسافر شہید اور خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے سبب مذکورہ ریلوے ٹریک سے گزرنے والی نواب بگٹی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا۔
حادثے کے بعد پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بلوچستان میں ٹرینوں کو اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریکس کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C