11/August/2025

کراچی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار

👁️ 272 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی  دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار

کراچی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور مقامی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم "تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)" سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

 

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی، جو افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کر چکے ہیں اور انتہائی مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے ہے اور انہیں کراچی میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت انہیں بعد میں ٹارگٹ فراہم کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔ 

 

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور منصوبہ بندی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C