کراچی: امام بارگاہ درے عباس پر حملہ، دو ملزمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم
👁️ 227 بار دیکھا گیا
کراچی: امام بارگاہ درے عباس پر حملہ، دو ملزمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شریف آباد میں 2016 میں امام بارگارہ پر دستی بم حملے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کو دو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی اور حملے میں 25 شہریوں کو زخمی کرنے پر ملزمان کو 10، 10 سال قید کی بھی سزا سنائی جبکہ ملزمان پر مجموعی طور 35، 35 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ملزمان نے اکتوبر 2016 کو امام بارگاہ درے عباس پر کریکر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فراز حسین ہلاک اور 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ابتداء میں مقدمہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر اے کلاس کردیا گیا تھا تاہم پولیس کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد امام بارگاہ پر کریکر حملے کا اعتراف کیا تھا۔
عدالت نے شواہد اچھی طرح پیش کرنے پر تفتیشی افسر اور دیگر اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا بھی حکم دیا۔
سزا والے ملزمان معروف قول امجد صابری کے قتل میں بھی فوجی عدالت سزا یافتہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C