کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
👁️ 148 بار دیکھا گیا
کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں مختلف علاقوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں اور مبینہ مقابلوں کے دوران چار افراد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولیاں، موبائل فونز اور ایک مبینہ مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اہلکار مشتبہ ٹھکانے کے قریب پہنچے تو وہاں موجود افراد نے فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ان کی شناخت 23 سالہ یحییٰ ولد عبدالواحد اور ہلال ولد سید محمد کے نام سے ہوئی۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے تھا اور وہ تنظیم میں کمانڈروں کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
دوسرے واقعے میں وسطی ضلع کے علاقے لیاقت آباد میں تھری ہٹی فلائی اوور کے قریب سروس روڈ پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ہلاک شخص کے قبضے سے 30 بور پستول، دو گولیاں، 1200 روپے نقد، تین موبائل فونز اور ایک یونیک 70 موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرار ہونے والے شخص کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔
ایک اور کارروائی میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر سندباد روڈ پر ناکہ بندی کی۔ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے موقع سے 70 سی سی موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد کیا۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل مبینہ طور پر پیرآباد تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی۔
گرفتار شخص کی شناخت اطہر چانڈیو ولد دیدار جبکہ ہلاک ہونے والے کی شناخت مظفر چانڈیو ولد شیرل چانڈیو کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق چانڈیو گینگ سے تھا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مظفر چانڈیو کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں اسلحہ رکھنے، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، پولیس اہلکار پر حملے سمیت آٹھ مقدمات درج تھے۔
پولیس نے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے دوران گینگ کے دیگر ارکان، ممکنہ ساتھیوں اور مختلف وارداتوں میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5468 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C