کراچی: ٹرک ڈرائیوروں کے قتل کا مقدمہ ایف ڈبلیو او کے اہلکارروں کیخلاف درج، وزیراعلیٰ سندھ کا تحقیقات کا حکم
👁️ 81 بار دیکھا گیا
کراچی: ٹرک ڈرائیوروں کے قتل کا مقدمہ ایف ڈبلیو او کے اہلکارروں کیخلاف درج، وزیراعلیٰ سندھ کا تحقیقات کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹرک ڈرائیوروں اور پاکستانی فوج کے زیر انتظام تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے درمیان فائرنگ کے واقعے پر کراچی کے ایڈیشنل آئی جی کو اس واقعے کی فوری ایف آئی آر درج کرنے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی ہدایات کر دیں
جس پر سندھ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقت کا آغاز کر دیا۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صوبہ کے انسپکٹر جنرل سید کلیم امام نے واقعہ کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جو بھی واقعہ میں ملوث نکلا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس ضلع مشرقی کے ڈی آئی جی عامر فاروقی نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او اور ٹرک ڈرائیوروں کے درمیان ٹرکوں پر سامان لادنے یعنی لوڈنگ کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کے اہلکار اعلیٰ عدالت کی جانب سے ٹرکوں کے لوڈنگ کے وزن کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کو نافذ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ڈی آئی جی عامر فاروقی کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں نے طیش میں آ کر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایف ڈبلیو او کے حکام نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہ ہوا تو اس کے بعد انھوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔
تاہم فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سعید ایوب، نیاز علی اور رسول خان کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور سعید ایوب کے بھائی علی زمان خود بھی ٹرک ڈرائیور ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزن کے تنازعے پر گذشتہ چار روز سے ایف ڈبلیو او اور موٹروے پولیس نے سامان سے لدے ٹرک اور بڑے ٹرالرز کو روک رکھا تھا جن پر پورے ملک کا مال لوڈ کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرکوں اور بڑے ٹرالرز کی طویل لائن لگنے کے سبب صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈرائیوروں نے ایف ڈبلیو او اور موٹروے پولیس سے مطالبہ کیا کہ جب ٹرکوں پر اتنا سامان لوڈ ہے تو ان کو جانے کی اجازت دی جائے مگر ایسا نہیں ہوا۔
علی زمان کے مطابق اجازت نہ ملنے پر ٹرک اور ٹرالر ڈرائیور احتجاجاً ایک ساتھ اپنی گاڑیاں لے کر موٹر وے کی جانب بڑھنا شروع ہوئے جس پر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ شروع کردی۔
انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف براہ راست فائرنگ کی بلکہ ایک ڈرائیور جو فائرنگ سے بچنے کے لیے ٹرک کے نیچے چھپ گیا تھا، اُس کو تاک کر نشانہ بنایا جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔
علی زمان کے مطابق ڈرائیوروں کو یہ توقع نہیں تھی کہ ایف ڈبلیو او لوگوں پر براہ راست فائرنگ کرے گی۔
’ہمارا خیال تھا کہ احتجاج کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ اگر گرفتار بھی کر لیا جاتا تو ہم مالکان اور جن لوگوں کا مال تھا، ان کو کہہ سکتے تھے کہ پولیس ہمیں جانے نہیں دے رہی ہے۔ اس بات کا تو ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ لوگ براہ راست فائرنگ کردیں گے۔’
واقعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ معاملہ زیر بحث بن گیا اور پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں سے فریقین کی جانب سے شروع کیے گئے ٹرینڈ سرفہرست آگئے۔
Spoke to @MuradAliShahPPP to inquire about violence at transporters’ protest in Karachi today. Have requested CM Sindh that an impartial inquiry take place & those responsible be brought to justice. https://t.co/IyY2DEosjv
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 16, 2019
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں جو کوئی بھی ملوث ہو، قانون کی گرفت سے بچنا نہیں چاہیئے۔
Strongly condemn the brutal attack on members of transportation community at super highway Karachi, 3 dead( all belongs to my constituency North Waziristan) & more than 10 injured are reported so far, Sindh govt is requested to probe the matter and bring the culprits to the book.
— Mohsin Dawar (@mjdawar) October 16, 2019
شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی میں منتخب ہونے والے رکن محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں تینوں افراد کا تعلق ان کے حلقے سے ہے۔ انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو سزا دی جائے۔
اج پھر کراچی سپر ہاٸ وے پر رینجر اور FWO کے غنڈوں نے چار محنت کش پشتون ڈراٸیورز کو شہید اور چھ کو شدید زخمی کیاہے٠ ہم اس واقعے پر خاموش نہیں رہے گے٠#PakForcesKilledPashtuns
— Ali Wazir (@Aliwazirna50) October 16, 2019
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے الزام لگایا ہے کہ احتجاج پر فائرنگ ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C