کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
👁️ 155 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے کوٹ دولت سے پولیو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس آنے والے پولیو ٹیم کے دو اہلکاروں کو مبینہ طور پر دہشتگردوں نے اغواء کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم آفیسر مبشر حسن اور ویکسینیشن سپروائزر جمعہ خان جمعہ کے روز کوٹ دولت میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس روانہ ہوئے، تاہم اس کے بعد دونوں اہلکار لاپتہ ہوگئے اور ان کا اپنے اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
دونوں مغوی اہلکاروں کا تعلق یونین کونسل ہتھالہ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد مبشر حسن کے بھائی سخی جان نے مقامی پولیس کو اطلاع دی اور دونوں کی گمشدگی سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دونوں اہلکاروں کو اغواء کیا گیا ہے، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دہشتگردوں نے اغواء کیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C