کوسوو اور بوسنیا کی بھی نیٹو اتحاد میں شامل ہونیکی درخواست
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کوسوو اور بوسنیا کی بھی نیٹو اتحاد میں شامل ہونیکی درخواست
دوحہ (ڈیلی اردو) یوکرین پر حملے اور خطے میں روس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوف زدہ بوسنیا اور کوسوو نے بھی ایک بار پھر نیٹو میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں کوسوو اور بوسنیا ہرزیگوینا کے رہنماؤں نے نیٹو میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اتحاد میں شامل ہونے سے علاقائی سلامتی کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
Kosovo and Bosnia call for NATO membership as war rages in Ukraine ⤵️ https://t.co/ni3DMlYkLo
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 6, 2022
بوسنیا اور کوسوو خطے میں ایسے دو آخری ممالک ہیں جو نیٹو کا حصہ نہیں جب کہ سربیا نیٹو مخالف ملک ہے جہاں 1999 میں نیٹو نے سربیا کے خلاف 78 دن تک جنگ کی تھی جس کا مقصد کوسوو میں البانویوں کی نسل کشی کو روکنا تھا۔
یوکرین نے بھی نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی تاہم اس سے قبل ہی روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور 24 فروری سے تاحال وہاں جنگ جاری ہے۔
نیٹو ممالک میں شریک ہونے سے قبل 2017 اور 2020 میں مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ میں روس نے مبینہ طور پر باغیوں کی پشت پناہ کی تھی تاکہ ان دونوں ممالک پر مغربی اتحاد کا حصہ بننے دباؤ ڈالا جاسکے۔
خیال رہے کہ 1990 کی دہائی میں سربیا کی فوج نے بوسنیا اور کوسوو پر حملہ کیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد دونوں ممالک نے امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والے مغربی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
بوسنیا کے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے ممبر شپ کی درخواست دی جس پر روس نے دھمکیاں بھی دیں حالانکہ روس اور بوسنیا کے درمیان 2 ہزار 400 کلومیٹر فاصلہ ہے۔
کوسوو کی خاتون صدر فیوزا عثمانی نے کہا تھا کہ ہمیں پوری طرح اندازہ ہے کہ نیٹو اتحاد میں شرکت پر روسی جارحیت کا سامنا کرنا پڑے گا اور صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ بوسنیا کو بھی یہی خطرہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز حملہ
13/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9123 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C