کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
👁️ 67 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران دہشتگرد تنظیم سے وابستہ اہم کمانڈر زاہد گل ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی اور اس میں سہولت کاری میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔
رپورٹ کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لکی مروت کے ایک علاقے میں کارروائی کی گئی۔ زاہد گل کو کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے علاوہ دیگر دہشتگرد حملوں اور مختلف جرائم کے مقدمات میں بھی مطلوب بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زاہد گل کی ہلاکت سے کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں ملوث نیٹ ورک اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ تاہم، کارروائی کے دوران کسی اسلحے یا دیگر سامان کی برآمدگی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیس اور سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C