یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
👁️ 177 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
الحدیدہ(ڈیلی اردو) یمن کی حکومتی فورسز اور مشترکہ فوجی دستوں نے صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقے میں واقع حیس ڈائریکٹوریٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق حیس شہر پہلے ہی حکومتی فورسز کے کنٹرول میں تھا، تاہم ڈائریکٹوریٹ کے دیہی علاقوں کے بعض حصے حوثی باغیوں کے قبضے میں تھے۔ تازہ کارروائی کے دوران ان علاقوں کو بھی دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے کر مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
فوجی ذریعے کے مطابق فورسز نے مفرق البرح کے اطراف کے علاقوں پر بھی دوبارہ کنٹرول حاصل کیا اور وہاں سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی۔ کارروائی کے دوران حوثی جنگجوؤں کی پسپائی اور فرار کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ فوجی ذریعے نے ان کے درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فورسز نے حیس کے مکمل کنٹرول کے بعد علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط کرنے اور نئے حاصل کیے گئے مقامات پر اپنی پوزیشنیں مستحکم کرنے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
حیس کی جغرافیائی اہمیت اس لیے بھی نمایاں ہے کہ یہ الحدیدہ، تعز اور اب کے درمیان رابطے کے اہم راستوں سے جڑا ہوا علاقہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C