آئرلینڈ کے دارالحکومت میں مشتبہ چاقو حملے کے بعد فسادات
👁️ 64 بار دیکھا گیا
آئرلینڈ کے دارالحکومت میں مشتبہ چاقو حملے کے بعد فسادات
ڈبلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) ڈبلن کی پارنیل اسکوائر پر چاقو کے حملے سے متاثرین میں تین بچے بھی شامل ہیں، جسے پولیس نے ’’ایک سنگین واقعہ‘‘ قرار دیا۔ تاہم ’غلط معلومات‘ پھیلنے کے بعد انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین نے فسادات برپا کیے۔
جمعرات کی شام کو آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دن کے اوائل میں ایک اسکول کے باہر چاقو کے حملے میں تین کمسن بچے زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد شام کو شہر میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
Dublin police forced to flee. The native Irish are too angry this time. We Europeans are all very angry about what happened today in Dublin. We want mass expulsions now. Free Europe. pic.twitter.com/omEffhIu6c
— RadioGenoa (@RadioGenoa) November 23, 2023
حملے کے واقعے کے بعد دو بالغ افراد، ایک خاتون اور حملے میں ملوث مشتبہ شخص، کو بھی ہسپتال لے جایا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پارنیل اسکوائر پر پیش آیا۔
آئرش پولیس نے اس حملے سے متعلق ابتدا میں کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی سے متعلق نہیں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس میں صرف تنہا شخص ملوث ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ لیام جیراٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس ’’ہماری پوچھ گچھ سے مطمئن ہے کہ اس معاملے میں دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک واحد شخص کا حملہ معلوم ہوتا ہے اور ہمیں اس کے پیچھے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
اس کے بعد پولیس چیف ڈریو ہیرس نے قدر مختلف بیان دیا اور کہا کہ انہوں نے ’’اس حملے کا کسی ممکنہ مقصد سے کبھی انکار نہیں کیا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا: ’’میں دہشت گردی کی محرکات کے حوالے سے مزید قیاس آرائیاں نہیں کروں گا۔ جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جائے کہ اس کا مقصد کیا ہے، ہمیں کھلے ذہن سے سوچنا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔‘‘
آئرش نوجوانوں کے تارکین وطن مخالف نعرے اور ہنگامہ آرائی
پولیس سربراہ ہیریس نے ایسی اطلاعات کے بعد ’’غلط معلومات‘‘ کے پھیلنے کے خلاف بھی متنبہ کیا کہ حملہ ایک غیر ملکی شہری کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق غلط معلومات کے نتیجے میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی، پولیس کروزر کو نقصان پہنچا اور بسوں اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا نے جیسے ’’شرمناک مناظر‘‘ پیش آئے۔
ہیریس نے کہا کہ شہر میں بے دریغ لوٹ مار کے ساتھ ہی پولیس پر حملے جیسی بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی صورت حال، ’’دائیں بازو کے نظریے سے متاثرہ عناصر‘‘ کی حرکتوں کی وجہ سے پیدا ہوئی۔
اس ہنگامہ آرائی سے متعلق ویڈيوز سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سے نقاب پوش آئرش مردوں کے بڑے گروپ تارکین وطن مخالف نعرے لگا رہے ہیں اور ٹرام، شہر کی گاڑیوں جیسی دیگر عوامی املاک کو نذر آتش کر رہے ہیں۔
ہجوم کو مبینہ طور پر امیگریشن سینٹر کو آگ لگاتے اور جوتے چرانے کے لیے فٹ لاکر اسٹور میں گھستے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شہر میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے خراب ہوتی صورتحال کی ذمہ داری دائیں بازو کے انتہا پسندوں پر عائد کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اس نے مزید کمک طلب کی ہے۔
ڈبلن حملہ ’انتہائی سنگین واقعہ‘، پولیس
جمعرات کی سہ پہر کو وزیر اعظم لیو وراڈکر نے کہا کہ وہ اس واقعے سے حیران ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مشتبہ حملہ ایک مقامی ابتدائی اسکول کے قریب ہوا تھا اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ اس کے اہلکاروں نے ’’انتہائی سنگین واقعے‘‘ کا جواب دیا ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرین میں ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے جسے ’’سنگین‘‘ چوٹیں آئی ہیں۔ اس میں دو مزید بچے بھی ہیں جن کے ’’کم سنگین‘‘ زخموں کا علاج کیا گیا ہے۔
تیس برس کے قریب ایک بالغ خاتون کو بھی ’’سنگین‘‘ چوٹیں آئی ہیں، جبکہ بالغ مرد کی چوٹیں قدر ’’کم سنگین‘‘ تھیں۔
ایک پچاس سالہ شخص کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اسی نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C