06/September/2026

مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

مستونگ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع شورش زدہ ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر شہر کے قریب دو مختلف مقامات سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ایک لاش ڈی سی ہاؤس کے قریب سے جبکہ مزید پانچ لاشیں دتو موڑ کے مقام سے ملیں۔ دتو موڑ سے برآمد ہونے والی پانچوں لاشیں کئی گھنٹوں تک شاہراہ کے کنارے موجود رہیں، جس کے بعد ایس ایچ او سٹی عبدالروف بلوچ کی نگرانی میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی اور تشدد زدہ معلوم ہوتی ہیں۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد کی لاشوں پر تشدد کے نشانات اور فائرنگ کے شواہد بھی پائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کے باعث دتو موڑ پر صورتحال طویل وقت تک برقرار رہی۔

پولیس نے لاشوں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتولین کو کسی دوسرے مقام سے لا کر قومی شاہراہ کے قریب پھینکا گیا، تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور ہلاک افراد کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C