آرمی چیف سے چین کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
👁️ 28 بار دیکھا گیا
آرمی چیف سے چین کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر دفاع وائی فنگ نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پرخلوص کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر پاکستان کی غیر متزلزل سپورٹ کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہم ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز کے باوجود ہمارے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر دفاع وائی فنگ کی جی ایچ کیو آمد پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چینی وزیر دفاع نے یادگار شہدا پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
General Wei Fenghe, Minister of National Defence, #China met #COAS. During the meeting, matters of mutual interest, regional security and enhanced bilateral defence collaboration were discussed. Visiting dignitary ack & aprc Pak Army’s sincere efforts 4 regional peace & (1/3) pic.twitter.com/mIuijCXD88
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 30, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C