امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
تہران / واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کا خام تیل لے جانے والے 5 آئل ٹینکرز کو کارروائی کرکے تباہ کر دیا ہے۔
سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی دو کوششوں کے بعد کی گئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے ایرانی میزائل حملوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور ان واقعات میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں تو اسے اپنے آئل ٹینکرز سے محروم ہونا پڑے گا۔
امریکی فوج کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی امریکی بحری جہازوں پر ہونے والے مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی، جبکہ سینٹکام نے کارروائی کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اردن میں موجود امریکی ایئربیس پر مبینہ میزائل حملے کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C