آرمی چیف کی علما سے ملاقات: ’ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے‘
👁️ 78 بار دیکھا گیا
آرمی چیف کی علما سے ملاقات: ’ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے‘
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علما کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ نے ملاقات کی ہے، جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علما نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت کی مذمت کی اور ملک میں رواداری، امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علما نے کہا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہیں، جن کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ معاشرے میں خاص طور پر اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسند رویوں کی کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔
آرمی چیف نے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے مذہبی علما کے ’پیغام پاکستان‘ فتوے کو سراہا اور آرمی چیف نے گمراہ کن پروپیگنڈے کی تشہیر، تدارک، اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علما نے حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کی حمایت کی اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے موقف اور تحفظات کی مکمل حمایت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے غزہ میں جنگ اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا، غزہ میں جاری مظالم کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، پاکستان کسی مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی تفریق کے تمام پاکستانیوں کا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے قریب فائرنگ، سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C