آزادی مارچ: عمران خان آج تمہاری کنٹینر کی سیاست دفن ہوگئی، شہباز شریف
👁️ 63 بار دیکھا گیا
آزادی مارچ: عمران خان آج تمہاری کنٹینر کی سیاست دفن ہوگئی، شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ اب آئی ہے، عمران خان کی کنٹینر کی سیاست آج یہاں دفن ہورہی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا، جب تک ملک کی عمران خان سے جان نہیں چھوٹتی ہم اس کی جان نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کوآزادی مارچ سے بڑی چڑ ہے، کنٹینرسیاست عمران خان نے شروع کی تھی، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا یہاں لوگ بے روز گارہورہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، 22 کروڑعوام کی چیخیں نکل گئیں آج عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہئے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مولانا کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں تبدیلی آئے گی، جھوٹ کی سیاست ختم ہو گی، عمران خان کا دماغ اور بھیجا خالی ہے، جادو ٹونے سے حکومت چلائی جا رہی ہے، ہمیں عمران نیازی ڈینگی برادران کہتا تھا لیکن رواں سال 50 ہزار افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے اور ڈینگی کے دوران عمران خان کہیں نظر نہیں آیا، آج مفت ادوایات کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، تاجروں سے روزگار چھین لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C