آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا خوفناک حد تک بڑھ گیا، وزیرِاعظم البینیز
👁️ 515 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا خوفناک حد تک بڑھ گیا، وزیرِاعظم البینیز
سڈنی (ڈیلی اردو) آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البینیز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر جاری کی گئی آزادانہ رپورٹ کی سفارشات پر غور کرے گی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسلم مخالف جذبات ’’غیر معمولی سطح‘‘ تک پہنچ چکے ہیں۔
یہ رپورٹ حکومت کے اسلاموفوبیا کے خلاف خصوصی ایلچی آفتاب ملک نے جمعہ کو جاری کی۔ ساٹھ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا اتنا عام ہو چکا ہے کہ اس کے کئی واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔
سڈنی میں میڈیا بریفنگ کے دوران آفتاب ملک نے کہا کہ ’’آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا ایک مستقل مسئلہ رہا ہے، جسے کبھی نظر انداز کیا گیا، کبھی اس کا انکار کیا گیا، لیکن اسے سنجیدگی سے حل نہیں کیا گیا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر نفرت انگیز جملے، گالی گلوچ اور خواتین و بچوں کو محض ان کی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں حکومت کو 54 تجاویز پیش کی گئی ہیں، جن میں مذہب کی بنیاد پر امتیاز کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری قائم کرنے اور اسلاموفوبیا کے سماجی یکجہتی و جمہوریت پر اثرات کا جائزہ لینے کی سفارش بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ آفتاب ملک کو گزشتہ سال یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ مسلم مخالف نفرت کے تدارک کے لیے اقدامات تجویز کریں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملوں کے بعد آسٹریلیا میں اسلاموفوبیا غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا اور نومبر 2024 تک نفرت انگیز واقعات میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزیرِاعظم البینیز نے کہا کہ ’’آسٹریلیائی شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر نشانہ بنانا ملک کی بنیادی اقدار پر حملہ ہے... ہمیں اس نفرت، خوف اور تعصب کو ختم کرنا ہو گا جو اسلاموفوبیا اور سماجی تقسیم کو ہوا دیتا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ البینیز نے سامیت مخالف واقعات پر قابو پانے کے لیے بھی ایک خصوصی ایلچی مقرر کیا تھا، جس کی رپورٹ جولائی میں پیش کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ وہ یونیورسٹیاں جو یہودی طلبہ کو تحفظ دینے میں ناکام رہیں، ان کی فنڈنگ بند کی جائے، جبکہ ویزا درخواست دہندگان اور غیر ملکیوں کی انتہا پسندانہ نظریات کے حوالے سے جانچ پڑتال کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C