اتحادی ممالک داعش کیخلاف جنگ پر توجہ مرکوز رکھیں، امریکی وزیرِ خارجہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
اتحادی ممالک داعش کیخلاف جنگ پر توجہ مرکوز رکھیں، امریکی وزیرِ خارجہ
روم (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی وزیرِ خارجہ اینٹی بلنکن نے اتحادی ممالک سے کہا ہے کہ وہ افریقہ میں داعش کے ساتھیوں کے مقابلے کے ساتھ اس گروپ کو شکست دینے پر توجہ مرکوز رکھیں۔
بلنکن پیر کے روز اٹلی میں داعش کو شکست دینے کے عالمی اتحاد کی ایک میٹنگ کے آغاز پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ،” ہم نے کافی پیش رفت کی ہے کیونکہ ہم سب مل کر کام کر رہے تھے۔ چنانچہ توقع ہے کہ ہم اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف اس وقت تک لڑائی جاری رکھیں گے جب تک اسے فیصلہ کن شکست نہیں ہو جاتی”۔
At yesterday’s ministerial meeting on Syria in Rome, I underscored the importance of reauthorizing and expanding the ability of the United Nations to provide life-saving cross-border assistance to the Syrian people.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 29, 2021
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی کوششوں کے باعث کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن میں عراق اور شام کے اندر غیر ملکی جنگجوؤں کی نقل و حرکت کو نمایاں طور پر روکنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے باور کروایا کہ سیرین ڈیمو کریٹک فورسز نے داعش کے دس ہزار کارندوں کو حراست میں لیا ہے جو انتہائی غیر مستحکم صورتِ حال ہے۔
انہوں نے اتحادی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے شہریوں کو ان بحالی یا ان پر مقدمہ چلانے کی غرض سے ملک میں واپس لے آئیں۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اپنے ویٹیکن کے دورے کے دوران پوپ فرانسس سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اپنے ویٹیکن کے دورے کے دوران پوپ فرانسس سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے شام اور ارد گرد کے ان ممالک کی کمیونیٹیز کے لئے، جہاں شامی پناہ گزینوں کو رکھا گیا ہے، 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی انسانی ہمدردی کی امداد کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم خوراک، پانی، شیلٹر، صحت کی سہولتوں، تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے صرف کی جائے گی۔
2014 میں داعش کی جانب سے شمالی شام اور عراق کے ایک وسیع علاقے پر قبضے کے بعد امریکہ نے اسلامک سٹیٹ کو شکست دینے کے لئے 83 ممالک کا ایک اتحاد تشکیل دیا تھا اور 2019 میں اعلان کیا تھا کہ اس عسکریت پسند گروپ کو ان کے آخری علاقے سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
پیر کے روز ہی اٹلی میں ایک اور اہم میٹنگ میں امریکی وزیرِ خارجہ بلنکن، اٹلی کے وزیرِ خارجہ لوایجی دی مایو اور دیگر وزراء 2011 میں شروع ہونے والے اس تنازع کے خاتمے کے لئے از سرِ نو کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
Arrived in Bari, Italy, for my first meeting with my #G20 counterparts. Looking forward to discussions on ways we can cooperate to combat the COVID-19 pandemic, address the climate crisis, and foster a more sustainable and inclusive economic recovery. pic.twitter.com/TcDcSzku4v
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 29, 2021
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بلنکن جن امور کو اجاگر کر رہے ہیں ان میں انسانی ہمدردی کی امداد کی رسائی، خاص طور پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے سرحد پار امداد کی ترسیل ممکن بنانا اور شام میں فوری جنگ بندی کے لئے امریکی حمایت شامل ہے۔
Pleased to meet with my fellow Foreign Ministers of the Global @Coalition to Defeat ISIS in Rome today. Our collective effort remains necessary to achieve a comprehensive and lasting defeat of ISIS worldwide. #OneMissionManyNations pic.twitter.com/0M12Rgxzvo
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 28, 2021
“شام اور خطے کے وسیع تر علاقے میں استحکام صرف اس سیاسی عمل سے ممکن ہے جو تمام شامیوں کی نمائندگی کرتا ہو” ، یہ کہنا ہے بیورو آف نیر ایسٹرن افئیرز کے معاون وزیرِ خارجہ جوئے ہوڈ کا۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پائیدار سیاسی حل کو ممکن بنانے کے لئے اپنے اتحادیوں اور اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔
شام کے تنازع کے حل کے لئے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے توثیق شدہ لائحہ عمل اور کوششیں حالیہ برسوں میں کامیاب نہیں ہوئیں۔
پیر کے روز بلنکن نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی اور ماحولیاتی تبدیلی، انسانی حقوق اور انسانی سمگلنگ جیسے موضوعات پر بات چیت کی۔
It was my great honor to meet today with His Holiness @Pontifex in Vatican City. I am extremely grateful for his leadership and commitment to tackling the climate crisis and promoting human rights and human dignity around the world. pic.twitter.com/KetBbGnhBG
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 28, 2021
توقع ہے کہ پوپ فرانسس اس سال اکتوبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن یورپ کے کثیر ملکی دورے پر ہیں اور منگل کے روز وہ ماٹیرہ، اٹلی پہنچیں گے جہاں جی 20 کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں کووڈ 19 کی وباء، موسمیاتی بحران اور اقتصادی بحالی کے موضوعات ایجنڈے پر موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C