اردن: شاہ عبداللہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام، سابق ولی عہد سمیت 20 افراد گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
اردن: شاہ عبداللہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام، سابق ولی عہد سمیت 20 افراد گرفتار
عمان (ڈیلی اردو) اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے سابق ولی عہد سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن میں شاہ عبداللہ دوئم کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے سابق ولی عہد حمزہ بن حسین سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق ولی عہد اور شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو اہل خانہ سمیت ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پرنس حمزہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تاہم بعض اطلاعات کے مطابق اردن کے سابق شاہ حسین کی امریکا نژاد بیوہ ملکہ نور اور بڑے بیٹے شہزادہ حمزہ بن حسین کو دارالحکومت عمان میں ان کے محل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
اردن کے انٹیلیجنس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نہ صرف گزشتہ کئی ماہ سے مشکوک سرگرمیوں بلکہ شاہ عبداللہ دوئم کے خلاف عوام میں احتجاج اور بغاوت کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہیں لہذا ان تمام افراد کی نظربندی کے دوران واقعہ سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
اردن میڈیا کے مطابق آرمی چیف یوسف حونیتی نے سابق ولی عہد کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ بن حسین کو ایسی تمام سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کے لیے کہا گیا ہے جس سے اردن کی سیکیورٹی اور سلامتی کو خطرہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، تحقیقات جاری ہیں جس کے نتائج سب کے سامنے لائے جائیں گے۔
دوسری جانب حمزہ بن حسین نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں کسی سازش یا منصوبہ بندی کا حصہ نہیں ہوں، مجھے گھر میں قید کردیا گیا ہے جہاں نہ تو کسی سے ملنے کی اجازت ہے اور نہ ہی کسی سے بات کرنے کی۔
بالفيديو.. الأمير الأردني حمزة بن الحسين يقول في تسجيل مصور إنه قيد #الإقامة_الجبرية في منزله وتم اعتقال حرسه الخاص pic.twitter.com/tnKlAJFpGl
— حسين مرتضى Hussein Mortada (@HoseinMortada) April 3, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C