27/October/2025

اسامہ بن لادن نے عورت کا روپ دھار کر امریکی فوج کو چکمہ دیا، سی آئی اے افسر کا انکشاف

👁️ 326 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسامہ بن لادن نے عورت کا روپ دھار کر امریکی فوج کو چکمہ دیا، سی آئی اے افسر کا انکشاف

اسامہ بن لادن نے عورت کا روپ دھار کر امریکی فوج کو چکمہ دیا، سی آئی اے افسر کا انکشاف

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ایک سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن نے امریکی افواج سے بچنے کے لیے عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے فرار حاصل کیا تھا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے سابق افسر جون کیریاکو جو پاکستان میں امریکی انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ رہ چکے ہیں—نے بتایا کہ ایک موقع پر امریکی افواج کو مکمل یقین تھا کہ تو را بورا کی پہاڑیوں میں اسامہ بن لادن اور القاعدہ کی اعلیٰ قیادت محصور ہوچکی ہے۔

 

کیریاکو کے مطابق اُس وقت امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کے لیے کام کرنے والا ایک مترجم دراصل القاعدہ کا خفیہ رکن نکلا، جس نے امریکی فوج میں گھس کر جنرل ٹامی فرینکس کو یہ یقین دلایا کہ بن لادن ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہے، مگر وہ پہلے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا چاہتا ہے، اس لیے طلوعِ آفتاب تک مہلت دی جائے۔

 

انہوں نے بتایا کہ “ہم نے سوچا کہ بن لادن واقعی ہتھیار ڈالنے والا ہے، لیکن صبح جب ہماری فوجیں پہاڑوں میں پہنچیں تو تمام غار خالی تھے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ بن لادن رات کے اندھیرے میں دھوکا دے کر فرار ہوچکا ہے۔”

سابق سی آئی اے افسر کے بقول، اسامہ بن لادن نے عورتوں کے لباس میں خود کو چھپایا اور ایک پک اپ ٹرک کے پچھلے حصے میں بیٹھ کر پاکستان کی جانب روانہ ہوگیا۔

 

کیریاکو نے مزید کہا کہ تو را بورا کے بعد امریکی افواج نے القاعدہ کی قیادت کا تعاقب پاکستان میں جاری رکھا، جہاں اسامہ بن لادن تقریباً ایک دہائی تک روپوش رہا۔ بالآخر مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کے خفیہ آپریشن میں وہ ہلاک ہوگیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C