اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے 11 جنگجو ہلاک
👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے 11 جنگجو ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شام میں عراق کی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ کے ٹھکانوں پر درجنوں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں ابتک گیارہ جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حلب میں شامی فوج کی تنصیبات کے نزدیک اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی بمباری کی، یہ حملہ شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کی گئی جس کے نتیجے میں 11 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شامی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے حلب کے فوجی علاقے میں میزائل داغے جن میں سے اکثر کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم کچھ میزائل فوجی اڈے کے قریب گرے جس سے جانی نقصان بھی ہوا تاہم اس حملے میں شامی فوجی محفوظ رہے۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری گروپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملہ عراقی مسلح تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس میں حزاب اللہ کے 11 جنگجو مارے گئے اور درجن بھر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C