اسرائیلی طیاروں نے شام میں ایرانی تنصیبات پر حملہ کر دیا، 11 افراد شہید
👁️ 157 بار دیکھا گیا
اسرائیلی طیاروں نے شام میں ایرانی تنصیبات پر حملہ کر دیا، 11 افراد شہید
دمشق (ویب ڈیسک/ نیوز ایجنسی ) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی کے دوران شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایرانی قدس فورس کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے شام میں ایرانی اہداف پر بمباری کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے جبکہ شام کی جانب سے ’دشمن کے اہداف‘ کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رات گئے اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ شام کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ملک کے ایئر ڈیفنس نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔
روس کے دفاعی کنٹرول سینٹر نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس نے حملے کے دوران 30 سے زائد اسرائیلی کروز میزائل اور گائیٹڈ بموں کو تباہ کردیا۔ ملٹری سینٹر نے آر آئی اے نیوز ایجنسی کا حوالہ دیا اور بتایا کہ حملے میں جنوب مشرقی دمشق میں ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 4 شامی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔
تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حملے میں شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم نے شامی علاقے میں ایرانی قدس کو نشانہ بنانا شروع کردیا اور ہم شامی مسلح فورسز کو اسرائیلی فورسز یا علاقے کے خلاف کارروائی کی کوشش پر خبردار کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ قدس فورس پاسداران انقلاب کے چارج میں بیرون ملک آپریشن کو دیکھتی ہے، ساتھ ہی ایران شامی صدر بشار الاسد کا بڑا حمایتی ہے اور اس کی فورسز طویل عرصے سے جاری جنگ میں شامل ہیں۔مذکورہ واقعہ پر خبررساں اداروں نے شامی دارالحکومت دمشق میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رات کے اوقات میں بلند آواز میں دھماکے سنائی دیئے گئے۔
شام کے سرکاری خبررساں ادارے صنعا کا کہنا تھا کہ ملک کی فوجی ایئر ڈیفنس نے ’دشمنی اہداف‘ کو ناکام کر دیا اور اس میں سے متعدد کو تباہ کر دیا۔ خیال رہے کہ یہ حملے اتوار کو سرحد پار ہونے والے حملوں کے بعد کیے گئے، جس میں شام کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی فضائی حملہ ناکام بنایا گیا.
تاہم اسرائیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گولن ہائٹس پر فائر کیے گئے راکٹ کو روک دیا۔ تاہم اس فوجی بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ یہ راکٹ کہاں سے داغہ گیا کیونکہ شاملی گولن لبنانی علاقے کے قریب بھی واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C