اسرائیلی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری
👁️ 24 بار دیکھا گیا
اسرائیلی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شام کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے کی جانب رات بھر راکٹ داغے گئے۔
خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکوں کی خبر دی جبکہ اسرائیل نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب 6 راکٹس داغے جانے کے بعد اس کی افواج رات بھر شامی علاقے کو نشانہ بناتی رہیں۔
اسرائیل نے کہا کہ آرٹلری اور ڈرون حملوں نے راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد شامی فوج کے ایک کمپاؤنڈ، فوجی ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر فضائی حملے کیے گئے۔
In response to the rockets fired from Syria at Israel earlier today, IDF Artillery is currently striking in Syrian territory.
— Israel Defense Forces (@IDF) April 9, 2023
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج ’ریاست شام کو اپنی سرزمین میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کے لیے ذمہ دار سمجھتی ہے اور وہ اسرائیلی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔‘
دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیا اور کچھ اسرائیلی میزائلوں کو روک دیا، حملوں کے نتیجے میں صرف مادی نقصان ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل جب شامی سرزمین سے راکٹ داغے گئے تھے تو گولان کی پہاڑیوں کے قصبوں کے قریب سائرن بجے تھے تاہم کوئی تباہی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر نے کے بعد 1981 میں 12 سو مربع کلومیٹر کے علاقے کو اپنے اندر ضم کرلیا تھا، اس اقدام کو زیادہ تر عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا۔
فوج نے بتایا کہ صرف تین راکٹ اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوئے جن میں سے دو کھلی زمین پر گرے اور تیسرے کو فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔
لبنان میں مقیم المیادین ٹی وی نے کہا کہ راکٹ حملوں کی ذمہ داری القدس بریگیڈز نے قبول کی جو ایران کی حمایت یافتہ فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کا مسلح ونگ ہیں۔
3 rockets were launched from Syrian territory toward Israel, two of them crossed into Israeli territory. 1 of them was intercepted by the IDF Aerial Defense Array.
— Israel Defense Forces (@IDF) April 9, 2023
جمعرات کو جنوبی لبنان سے اسرائیل کی جانب 30 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے تھے، جس کے بعد لبنان اور غزہ میں اسلامی تحریک حماس سے منسلک مقامات پر اسرائیل کی جانب سے سرحد پار جوابی حملے کیے گئے۔
یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر حالیہ دنوں میں اسرائیلی پولیس کے چھاپوں سے پوری عرب دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے مابین تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سرحد پار حملوں کا یہ تبادلہ ہوا۔
اسرائیل نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد ان گروہوں کو ختم کرنا تھا جنہیں پولیس انتہا پسند کہتی ہے جو پٹاخوں اور پتھروں سے لیس تھے اور مسجد میں چھپ گئے تھے۔
BREAKING ???? Israel Occupation storms Al Aqsa and beats Muslim worshippers
⚠️ This is a developing story. pic.twitter.com/YHP6zR9i2f
— Muslim (@Muslim) April 4, 2023
تاہم رمضان کے مقدس مہینے کے دوران چھاپوں نے اسرائیل کے امریکی اتحادیوں میں بھی شدید ردعمل اور تشویش پیدا کی، مسجد کے اندر سے سامنے آنے والی موبائل فون کی فوٹیجز میں پولیس کو نمازیوں کو مارتے ہوئے دکھایا گیا۔
یروشلم کے قدیم شہر میں مسجد الاقصیٰ جو مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے مقدس ہے اور دونوں کے درمیان خاص طور پر یہودی زائرین کی جانب سے مسجد کے احاطے میں غیر مسلم عبادات پر پابندی کی خلاف ورزی کے باعث ایک دیرینہ تنازع کا نکتہ رہا ہے۔
سال 2021 میں وہاں پر تشدد نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 روزہ جنگ شروع کرنے میں مدد کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C