اسرائیلی فوج کے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری
👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے پی) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان کی وادی بقاع میں ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے ایک بڑے گڑھ میں اسلحے کے ڈپو پر منگل کی شب کیا گیا یہ تازہ ترین فضائی حملہ تھا۔
یہ فضائی حملہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا، ”لبنان میں اسلحہ کے گوداموں پر حملے آنے والے دنوں میں پیشں آنے والی کسی بھی ممکنہ صورت حال کی تیاری ہے۔‘‘ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گزشتہ دس ماہ سے غزہ جنگ کے متوازی ایک لڑائی جاری ہے۔
غزہ پٹی کا تنازعہ کئی دوسرے محاذوں تک پھیل چکا ہے اور اس کے مشرق وسطیٰ کے پورے خطے کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لینے کا خدشہ بھی ہے۔
لبنان میں سکیورٹی ذرائع کے ذریعے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ منگل کو ہتھیاروں کے ڈپو کو ہی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ وادی بقاع میں مشرقی شہر بعلبک کے قریب ایک رہائشی علاقے میں کیا گیا۔ یہ زیادہ تر شیعہ مسلمانوں کی آبادی والا علاقہ ہے، جہاں حزب اللہ کے لیے کافی زیادہ حمایت پائی جاتی ہے۔
لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے عام شہری تھے یا جنگجو۔
اسرائیل جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور راکٹ لانچنگ سائٹس پر باقاعدگی سے بمباری کرتا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سے لبنان میں تقریباً 622 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں حزب اللہ کے 416 جنگجو اور 132 عام شہری شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے اسلحے کے ڈپوؤں کو نشانہ بنانے کے عمل میں حال ہی میں تیزی آئی ہے۔
اس سے قبل بھی ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا تھا۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس حملے میں دو بچوں سمیت کم از کم دس شہری مارے گئے تھے۔
پیر کو دیر گئے ایک اور فضائی حملے میں بھی شام کی سرحد سے متصل بقاع کے علاقے میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
تین سکیورٹی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ جولائی میں اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے عدلون میں حزب اللہ کی ملکیت گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے والے ایک اور ڈپو پر بھی بمباری کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C