اسرائیلی وزیراعظم کا سخت پیغام: “فلسطینی ریاست کا قیام دہشتگردی کو نوازنا ہے”
👁️ 347 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیراعظم کا سخت پیغام: “فلسطینی ریاست کا قیام دہشتگردی کو نوازنا ہے”
نیویارک + تل ابیب (نمائندہ ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ دریائے اردن کے مغرب میں فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو گی۔ یہ بیان کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ “سات اکتوبر کے قتل عام کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے رہنماؤں کو میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ دہشتگردی کا بہت بڑا انعام دے رہے ہیں۔ اور میرا آپ کے لیے ایک اور پیغام ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “برسوں سے ہم نے اس دہشت گرد ریاست کے قیام کو روکا ہے اور ہمارے ملک کے دل میں اس دہشتگرد ریاست کو مسلط کرنے کی تازہ ترین کوشش کا جواب میں امریکہ سے واپسی پر دوں گا، جہاں اس ہفتے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہا ہوں۔”
اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام پر کڑی تنقید کی اور اسے "جہادی حماس کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں" قرار دیا۔ وزارت خارجہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ: “حماس کے رہنما خود کھل کر اعتراف کرتے ہیں کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا سات اکتوبر کے قتل عام کا براہ راست نتیجہ اور 'پھل' ہے۔”
سات اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بننے والے سابق برطانوی-اسرائیلی ایملی داماری کی والدہ مینڈی دماری نے برطانیہ کے وزیر کار اسٹارمر کے دو ریاستی حل کے مؤقف پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی حکومت "دو ریاستی دھوکے کا شکار ہے"۔
یہ پیش رفت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدہ حالات کو مزید بڑھا سکتی ہے، کیونکہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا عمل خطے میں موجود سیاسی تناؤ میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C